مہر خبررساں ایجنسی نے جیونیوزکے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کے دارلحکومت کابل میں مظاہرین پر خودکش حملے کی ذمہ داری وہابی دہشت گرد اور کالعدم تنظیم داعش نے قبول کر لی ہے ۔ اطلاعات کے مطابق افغان دارالحکومت کابل میں مظاہرے کے دوران یکے بعد دیگرے دو دھماکے ہوئے جس کی زد میں آکر 64 افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ 207افراد زخمی ہیں جنہیں ہستپال منتقل کیا جا رہا ہے تاہم ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ افغان وزارت داخلہ نے دھماکوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ دھماکے خود کش ہیں اور حملہ آوروں نے اپنے آپ کو چھپانے کیلئے برقعے پہن رکھے تھے۔
کابل میں مظاہرین پر خودکش حملے کی ذمہ داری وہابی دہشت گرد تنظیم داعش نے قبول کر لی
افغانستان کے دارلحکومت کابل میں مظاہرین پر خودکش حملے کی ذمہ داری وہابی دہشت گرد اور کالعدم تنظیم داعش نے قبول کر لی ہے ۔
News ID 1865697
آپ کا تبصرہ